10 مئی، 2021، 2:00 PM

مسجد الاقصی کا اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرہ/ 305 فلسطینی نمازی زخمی

مسجد الاقصی کا اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرہ/ 305 فلسطینی نمازی زخمی

مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 305 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان  شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 305 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

  • مسجد الاقصی کا اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرے / 215 فلسطینی نمازی زخمی

اطلاعات کے مطابق بعض فلسطینی نمازیوں نے یہودی آباد کاروں کی طرف سےمسجد الاقصی پر حملوں اور مسجد الاقصی میں ان کے غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے سلسلے میں احتجاج کیا ، جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں اب تک 305 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر مسجد الاقصی کی فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہ مسجد الاقصی کے مختلف دروازوں سے مسجد کے اندر داخل ہورہے ہیں۔

مسجد الاقصی کا اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرے / 215 فلسطینی نمازی زخمی

اسرائیل نے بلد القدیمہ میں سیکڑوں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے باب الجنائز کو آگ بھی لگا دی ہے۔ اسرائیلی فوجی مسجد الاقصی میں طبی عملے کے اہلکاروں کو بھی داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے کئي درجن فلسطینیوں کو کرفتار کرلیا ہے، مسجد الاقصی کی صورتحال اس وقت تشویشناک ہے جبکہ  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے خائن عرب حکمراں اسو قت خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

درگیری شدید صهیونیستها با نمازگزاران فلسطینی/ زخمی شدن ۱۵۰ نفر

News Code 1906455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha