9 مئی، 2021، 1:48 PM

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ریسٹورینٹ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 730 ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ریسٹورینٹ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 730 ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزامات کا سامنے کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک ریسٹورینٹ میں ملک کی روایتی ڈش چکن چاول کھانے گئے تھے جہاں اُن پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک نہیں کروایا کیوں کے ریسٹورینٹ کے رجسٹر میں اس کا اندراج نہیں تھا جس پر نجیب رزاق پر 730 امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔- واضح رہے کہ  سرکاری فنڈ میں خردبرد کے الزامات کا سامنا کرنے والے نجیب رزاق ان دنوں ضمانت پر ہیں۔

News Code 1906446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha