4 مئی، 2021، 10:59 PM

افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب سے 37 افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب سے 37 افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والے طاقتور سیلاب کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبے کے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کی فصل تباہ ہو گئی جبکہ مویشیوں کا بھی نقصان ہوا۔

صوبائي جیلانی فرہاد کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ضلع ادرسکن ہوا جہاں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر لگی فصل اور باغات تباہ ہو گئے جبکہ سیکڑوں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے۔

صوبائی انتظامیہ نے متاثرہ اضلاع میں صورتحال پر قابو پانے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی قائم کردی ہے۔

مغربی صوبے غور کے گورنر عبدالطاہر فائز زادہ کے مطابق سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں غور کے 163 مکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ 910 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 23 صوبوں میں کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

News ID 1906378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha