ایران کے غیور اور بہادرعوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موجودہ شرائط میں ایران کے دلیر اور بہادرعوام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے غیور اور بہادرعوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے موجودہ شرائط میں ایران کے دلیر اور بہادرعوام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے غیور اور بہادر عوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کبھی ایک پہلوان اپنے اخلاق اور روش کے ذریعہ جوانوں کے جذبات میں تبدیلی کا سبب بنتا ہے ، جس کے اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

قالیباف نے کشتی فیڈریشن کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کشتی کے شعبہ میں مشغول ایرانی پہلوان ہمیشہ کی طرح ایران کا کشتی کے میدان میں سربلند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے لئے انجام پانے والے کام میں انسان ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے کیونکہ خدا کے لئے انجام پانے والے کام میں انسان کو کبھی شکست نہیں ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اہم اور ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور ہم عوام کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

News Code 1906328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =