21 اپریل، 2021، 12:06 PM

چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کے باوجود امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کے باوجود  امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں 40 عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1906192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha