6 اپریل، 2021، 8:00 AM

افغان صدر نے افغانستان میں پائدار امن کے قیام کے لئے تین مرحلوں میں امن روڈ میپ تیار کرلیا

افغان صدر نے افغانستان میں پائدار امن کے قیام کے لئے تین مرحلوں میں امن روڈ میپ تیار کرلیا

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں نئی سیاسی حکومت کے قیام اور پائیدار امن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل " امن روڈ میپ" تیار کرلیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں نئی سیاسی حکومت کے قیام اور پائیدار امن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل " امن روڈ میپ"  تیار کرلیا ہے۔ افغان صدر اپنے " امن روڈ میپ "  کو اس ماہ ترکی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پیش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اس ماہ اقوام متحدہ کی مدد سے ترکی میں ایک کانفرنس منعقد کرانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا، پائیدار امن اور نئی سیاسی حکومت کے قیام پر غور کیا جائے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے اس کانفرنس میں تین مرحلوں پر مشتمل ایک امن منصوبہ پیش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں صدارتی عہدے سے علیحدگی، فریقین کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے قابل عمل معاہدے کا طے پانا اور عالمی قوتوں کی نگرانی میں جنگ بندی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور منتخب صدر کو نئے سیاسی نظام کا ڈھانچہ ترتیب دینا ہوگا اور سیاسی حکومت کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں سیاسی حکومت آئین سازی کرے گی، تارکین وطن سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا، ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔

افغان ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی پہلے ہی اپنا روڈ میپ کا غیرملکی دارالحکومتوں کے ساتھ اشتراک کر چکے ہیں ۔

News ID 1905971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha