6 اپریل، 2021، 7:43 AM

سوڈان میں قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک

سوڈان میں قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک

سوڈان کے شہرالجنینی میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے شہرالجنینی میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقامی قبائل کے درمیان جھڑپیں ہفتے کی رات شروع ہوئی تھیں۔ ان جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں اور راکٹس کا استعمال کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں متحارب قبائلی گروپوں کے درمیان پچھلے سال امن معاہدہ ہوا تھا۔

News ID 1905966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha