3 اپریل، 2021، 9:38 AM

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔ سنچورین میں پاکستان اور گرین شرٹس کے درمیان پہلا میچ ہی دلچسپ رہا، جو آخری گیند تک کھیلا گیا۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

میچ کی خاص بات پاکستانی کپتان بابراعظم کی میزبان ٹیم کے خلاف پہلی سنچری رہی، انہوں نے پہلی وکٹ جلدی گرجانے کے بعد اوپنر امام الحق کے ساتھ بڑی ذمے دارانہ باری کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، بابر اعظم 104 گیندوں پر 103 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس نے اننگز میں 17 چوکے لگائے ۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر امام الحق نے 70، محمد رضوان نے 40 اور شاداب خان نے 33 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور میچ کی فتح کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

News Code 1905929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha