18 فروری، 2021، 3:18 PM

لیلۃ الرغائب کی فضیلت اور اس کے مخصوص اعمال

لیلۃ الرغائب کی فضیلت اور اس کے مخصوص اعمال

ماہ رجب اسلام کے با فضیلت اور اہم مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے، معصومین علیہم السلام سے اس مہینہ کی فضیلت کے بارے میں بے شمار احادیث وارد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مفاتیح الجنان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہ رجب  اسلام کے با فضیلت اور اہم مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے، معصومین علیہم السلام سے اس مہینہ کی فضیلت کے بارے میں بے شمار احادیث وارد ہوئی ہیں۔، مثال کے طور پر پیغبر اکرم صلی للہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: رجب کا مہینہ  خدا کا ایک بزرگ مہینہ ہے۔ رجب خدا کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے، اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے، جو کوئی رجب میں ایک دن روزہ رکھتا ہے خدا کی خوشنودی کا سبب بنتا ہےاور خدا کے غضب سے دور ہوتا ہےاور جہنم کے دروازےاس پر بند کردئےجاتے ہیں.(۱)

امام کاظم علیہ السلام نے  اس مہینہ کی فضیلت کے بارے میں فرمایا ہیکہ: رجب،  جنت کی ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ  شیرین ہے، جو کوئی اس مہینہ میں ایک روزہ رکھیگا اس نہر سے پییگا. اسی طرح امام صادق علیہ السلام نے بھی فرمایا ہیکہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نےفرمایا ہیکہ: رجب کا مہینہ میری امت کے استغفار کا مہینہ ہے، اس لئے اس مہینہ میں بہت زیادہ استغفار کرو  کیونکہ خدا بہت زیاداہ بخشنے والا ہے(۲)۔

اس مہینہ میں ایک خاص رات ہے جس رات کے بارے میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور وہ  اس مہینہ کی پہلی شب جمعہ یعنی رجب کی پہلی جمعرات ،اس رات کے بارے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے   فرمایا ہیکہ:یہ رات ملائکہ اور آسمان میں «لَيْلَةَ الرَّغَائِب»کے نام سے مشہور ہے،اس رات میں جب رات کا ایک تہائی حصہ گذر جاتا ہے ، تمام ملائکہ  کعبہ اور اس کے اطرا ف جمع ہو جاتے ہیں اورخداوند متعال سے  اللہ کے نیک بندوں کے لئے اور جو  اس مہینہ کو اہمیت دیتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں، مغفرت اور رحمت کو طلب کرتے ہیں .(۳)

اس رات میں ایک مہم نماز ہے  جس کے بارے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایاہےکہ: یہ نماز مغرب اور عشا کے درمیان پڑھی جاتی ہے، اس نماز کی کیفیت اس طریقہ سے ہے:بارہ رکعت نماز ہے جو دو رکعت ،دو رکعت  پڑھی جاتی ہے، اور ہررکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد، اور تین مرتبہ سورہ قدر اور بارہ مرتبہ سورہ توحید پڑھا جاتا ہے. اور جب بارہ رکعت تمام ہوجاتی ہے،  تب ستر(۷۰) مرتبہ«اللهم صل علی محمد النبی الامی و علی آله»کہنا ہے اس کے بعد سجدہ میں جا کر ستر(۷۰) مرتبہ«سبوحٌ قدوسٌ رب الملائكة والروح».پھر سجدہ سے اٹھنے کے بعد ستر(۷۰) مرتبہ«رب اغفر وارحم و تجاوز عما تعلم انك انت العلی الاعظم».پھر سجدہ میں جاکر ستر(۷۰) مرتبہ«سبوح قدوس رب الملائكة والروح». اس کے بعد اپنی جو بھی حاجت ہے خداوند عالم سے طلب کرو  انشاء الله خدا قبول کریگا. رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا : رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھو اس کے بعد اس نماز کو  بجالاؤ.

پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  اس نماز کے ثواب کے بارے میں فرماتے ہیکہ:  جوکوئی اس نماز کو پڑہھیگا ، خدا وند متعال اس کے قبر کی پہلی رات میں اس نماز کو  ایک خوبصورت شکل میں اس کی طرف بھیجیگا، وہ اس شخص سے کہیگی : اےمیرے حبیب، تجھ کو بشارت ہو کہ تو نے ہر  شدت اور سختی سے نجات پالی ہے،مردہ اس سے پوچہگا تو کون ہے: خدا کی قسم میں نے تجھ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا اور تیرے کلام سے  زیادہ شیرین  آج تک نہیں سنا، وہ اس کے جواب دیگی: میں اس نماز کا ثواب ہو جو تو نے رجب کے مہینہ کہ فلان رات کو پڑھی تھی، آج تیرے پاس آئی ہوں  تاکہ تیرا حق ادا کرو اور  تیری تنہائی میں تیری مونس رہو اور وہشت کو تجھ سے دور کرو اور جب قیامت کے دن صور پہونکی جائیگی میں  تیرے سر پر سایہ کرونگی .(۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔ ابن بابویہ، محمد بن علی، کتاب فروشی داوری، ۱۳۹۷ق،ص۲۴۔

۲۔ ابن بابویہ، محمد بن علی، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال،دار الشریف الرضی،مؤسسہ آل البیت علیہم السلام،۱۴۰۶،ص ۵۳۔

۳۔ حر عاملی، محمد ابن حسن، وسائل‏ الشيعة، مؤسسہ آل البیت علیہم السلام،۱۴۰۹، ج ۸، ص۹۸۔

۴۔ مفاتیح الجنان

News ID 1905324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha