18 فروری، 2021، 12:02 PM

فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی

فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔

اس پر فیس بک نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کراسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا اور غلط استعمال قرار دیا ہے۔

فیس بک کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے آسٹریلیا کے اس قانون کو تسلیم کرلیا تو اسے مثال بناتے ہوئے باقی ممالک بھی ایسے قوانین متعارف کرادیں گے۔

News Code 1905317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha