مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔
صہیونی فورسز سویلین کے ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں کے خلاف بھی طاقت اور جبر استعمال کررہی ہیں۔
فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں مزید چار صحافی شہید ہوگئے ہیں جس سے طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں؛
شہید ہائل النجار، الاقصی چینل
شہید محمود جحجوح، کیمرہ مین الاقصی پوسٹ
شہید معتز مصطفی غفری کیمرہ مین ارض کنعان
شہیدہ آمنہ محمود حمید
یاد رہے کہ صہیونی حکومت طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی سویلین اور غیر فوجی تنصیبات پر حملے کررہی ہے۔ فلسطینی حکومت کے مطابق صہیونی حملوں میں اب تک 35 ہزار 272 افراد شہید اور 79 ہزار 205 زخمی ہوگئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز نے اجتماعی قتل عام کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 افراد کو شہید اور 64 کو زخمی کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ