28 جنوری، 2021، 3:15 PM

خطے میں دوبارہ جنگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے

خطے میں دوبارہ جنگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جارجیا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے جارجیا کی خاتون صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جارجیا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے جارجیا کی خاتون صدر سیلومہ زروابیشویلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جارجیا پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں دوبارہ جنگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ نے کافی سخت شرائط کا سامنا کیا ہے اور ہم سخت شرائط کو پس پشت ڈآل کر آگے بڑھ رہے ہیں اور عالمی برادری کو خطے میں نئی جنگ شروع کرنے کی اجازت نہیںد ینی چاہیے۔ ظریف نے جارجیا اور ایران کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1905015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha