انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوا نکلنا شروع ہوگيا

انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا، جبکہ دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے پھٹنے سے لاوے کا دریا بہہ نکلا، جبکہ دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاعات  کے مطابق یوگیا کارتا کے آتش فشانی اور جیولوجیکل مرکز کے سربراہ کے مطابق میراپی پہاڑ سے بہنے والا یہ سب سے بڑا لاوا ہے۔ 

گزشتہ نومبر میں اس حوالے سے پیش گوئی کے بعد جاوا کے میگلنگ اور سلیمان اضلاع کے پہاڑوں پر بسنے والے تقریباً 2 ہزار افراد کو اس علاقے سے نکال لیا گیا تھا۔

تاہم اس خطرے کی نشاندہی کے باوجود متعدد رہائشی اپنےعلاقوں میں واپس آ گئے تھے۔ اب مقامی انتظامیہ نے عوام کو آتش فشاں کے اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1905010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =