26 جنوری، 2021، 4:02 PM

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت پر طنز/ دہلی میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں

پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت پر طنز/ دہلی میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں بلکہ ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں بلکہ ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ ہندوستانی کسان ٹریکٹر لیکن دہلی پہنخچ گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور آئین کےتحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں، آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں اور دہلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔

پاکستنای وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، مسلمان،بنگالی، سکھ، دلت کوئی محفوظ نہیں، جمہوریت کی بجائے کالےقوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج کےبھارت میں سیکولرازم سوچ دبتی ہوئی  اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

News ID 1904987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha