24 جنوری، 2021، 8:41 PM

بھارتی وزیر اعظم مودی اور بنگال کی وزیر اعلی ممتا جی آمنے سامنے

بھارتی وزیر اعظم مودی اور بنگال کی وزیر اعلی ممتا جی آمنے سامنے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کلکتہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور مضبوط ہندوستان بنانے کا دعوی کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کلکتہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مضبوط ہندوستان بنانے کے خواب کو پورا کررہے ہیں۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے مودی کے پروگرام سے چند گھنٹے قبل ایک شاندار ریلی کرکے خود کو نیتاجی کا اصل جانشین باور کرانے کی کوشش کی ۔ 
اطلاعات کے مطابق کلکتہ کے وکٹوریہ میوزیم میں  نیتاجی سبھاش چندر بوس کے حوالے سے منعقدہ مرکزی حکومت کے ایک پروگرام میں اس وقت بدمزگی پھیل گئی جب وزیراعظم کے ساتھ اسٹیج پر موجود وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تقریر کیلئے ڈائس پر پہنچیں۔ ان کے ڈائس پر پہنچتے ہی ’’جے شری رام‘ ‘کے نعر ے بلند ہونے لگے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی ریلیوں میں جے شری رام کے  نعرے بلند کئے جاتے ہیں۔ اُس وقت اسٹیج پر وزیراعظم   کے علاوہ گورنر جگدیپ دھنکر بھی موجود تھے۔ حالیہ کھ عرصے  میں یہ گنے چنے مواقع میں سے ایک تھا جب ممتا بنرجی وزیراعظم کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں۔ جے شری رام کا نعرہ بلند ہوتے ہی ممتا نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں بلاکر میری بے عزتی مت کیجئے، یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں  ہے۔ اگر آپ کسی کو حکومت کے پروگرام میں  بلارہے ہو تو اس کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے۔‘‘ نعروں  کے بیچ  انہوں نے سخت برہمی کااظہار کرتےہوئے بھیڑ سے تہذیب کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور پروگرام میں شرکت کیلئے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاجاً  تقریر نہیں کی اور " جے بنگلہ " جے ہند‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئیں۔  

News Code 1904958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha