15 جنوری، 2021، 1:20 PM

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی 20 رُکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی 20 رُکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم اپنی پہلی اسائنمنٹ کے طور پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ناموں کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان بابر اعظم کریں گے۔ وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشورہ کرسکتے ہیں۔ 

News ID 1904820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha