14 جنوری، 2021، 10:30 AM

سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا

سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے متاثرین سے ملاقات میں کہا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے متاثرین سے ملاقات میں کہا کہ سانحہ مچھ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے  امن و استحکام یقینی بنانے کےلیے تیاریوں اور کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اہم محل وقوع کے باعث بلوچستان پر دشمنوں کی کڑی نظر ہے،  بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

News Code 1904799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha