مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ مچھ میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں شہید ہونے والے 11 شیعہ کان کنوں کو مرجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے تعزیت نامہ اور سفارش کے بعد کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شہداء کی نماز جنازہ میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہداء کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی گئی۔

پاکستان کے علاقہ مچھ میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں شہید ہونے والے 11 شیعہ کان کنوں کو آیت اللہ مکارم شیرازی کے تعزیت نامہ اور سفارش کے بعد کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
News Code 1904740
آپ کا تبصرہ