مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے سانحہ مچھ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا ہے۔ پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پراطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔
واضح رہے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں 3 جنوری کو مسلح وہابی دہشت گردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ہزارہ برادری کے شیعہ مزدوروں کو اغوا کرکے بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ ذبح کردیا۔ اس حملے کی ذمہد اری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی۔
آپ کا تبصرہ