مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈرسمیت چاردہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تھانہ حدودباڑہ کے علاقے سپاہ میں سکیورٹی فورسزاورپولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرآفریدی سمیت چاردہشت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق لشکراسلام سے ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے تین خودکش جیکٹ اور6 دیسی ساختہ بم بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب زیرحراست دہشت گردوں کی نشان دہی پرپشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں بھی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار 12 دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں نے 25 دسمبر کو پشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
آپ کا تبصرہ