13 دسمبر، 2020، 10:52 AM

ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج

ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج

صدر ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کو ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا نتیجہ قراردینےو الے ان کےحامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کو ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا نتیجہ قراردینےو الے ان کےحامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کی حمایت میں ہونے والی ریلیوں میں مظاہرین نے چوری بند کرو کے احتجاجی نعرے لگائے اور چرچ گروپس نے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔

واشنگٹن میں سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات  کے ساتھ ساتھ ریاست جارجیا، پنسلوینیا، مشیگن ، وسکونسن، نواڈا اور ایری زونا کے دارالحکومتوں  میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ وہ تمام ریاستیں ہیں جہاں ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

اب تک مرکزی اور ریاستی 50 عدالتوں کی جانب سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں آیا جس سے بائیڈن کی انتخابی کامیابی کسی طرح بھی متاثر یا مشتبہ ہوتی ہو۔ جمعہ کو امریکہ کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی جانب سے چار ریاستوں میں انتخابی نتائج کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ انتخاباتی جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں ۔

News ID 1904346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha