27 نومبر، 2020، 10:50 AM

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی کورونا کا شکار ہوکر اس وقت قرنطینہ میں ہیں، وہ سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

News ID 1904105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha