1 نومبر، 2020، 9:47 PM

مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈرہلاک

مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈرہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سیف اللہ میر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر 31 سالہ سیف اللہ میر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق  بھارتی فوج نے سری نگر کے نواحی علاقے رنگریٹھ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک اور دوسرے کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سیف اللہ میر کو گرفتار کرنے گئے تھے تاہم مزاحمت کا سامنا ہونے پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کے کمانڈر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ادھرحزب المجاہدین کی جانب سے اس خبر پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ رواں برس مئی میں حزب المجاہدین کے آپریشنز کمانڈر ریاض نائیکو کی بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سیف اللہ میر نے گروپ کی کمان سنبھال لی تھی۔

News Code 1903725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha