مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے سکھوں کو کرتار پور میں بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا ہے۔
پاکستان بھر سے سکھ جتھوں کی بابا گورونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی سکھوں کے جتھے کرتارپور پہنچے ہیں۔
بھارت نے پھر سکھوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا اور گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دی۔
پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کے انتظامات مکمل کرکے کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کیا۔
دفترخارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی لکھے۔ دفترخارجہ نے بھارت کو پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو تحریر کیا لیکن بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کی 481 ویں برسی کی تقریبات گزشتہ تین دن سے جاری ہیں جس کا آج آخری روز ہے۔
آپ کا تبصرہ