19 ستمبر، 2020، 8:55 PM

چين کا امریکہ کو انتباہ/ امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

چين کا امریکہ کو انتباہ/ امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا

چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکہ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکہ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کرنے پر چین نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غنڈہ گردی بند کرے ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان ویب سائٹس پر پابندی کو اُٹھانی چاہیے اور آئندہ ایسے کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرانی چاہیے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت تجارت نے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر 20 ستمبر اور وی چیٹ پر 12 نومبر سے مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1903027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha