امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی ختم

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ایپ اسٹور سے نئے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے حکم کو امریکہ کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ایپ اسٹور سے نئے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے حکم کو امریکہ کی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

واشنگٹن کی ایک عدالت کی جانب سے امریکی ایپ اسٹور سے نئے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔

امریکی عدالت کے جج نے اپنے ابتدائی حکم میں ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر اس ویڈیو ایپ کو فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دی ہے۔ ٹک ٹاک پر زیادہ سخت پابندی امریکی صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد نومبر میں عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جج نے اس پابندی کو معطل کرنے کی کمپنی کی درخواست کو قبول نہیں کیا ہے۔

News Code 1903190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha