12 ستمبر، 2020، 1:17 PM

قطر میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز / طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام کامطالبہ

قطر میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز / طالبان کا افغانستان میں اسلامی نظام کامطالبہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کامطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کامطالبہ کیا ہے۔

دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نےاسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ طالبان دہشت گردی ترک کرنے اور دہشتگرد عناصر کی میزبانی نہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ادھر طالبان کا کہنا تھا کہ وہ پرامن، مستحکم، آزاد افغانستان کیلئےپرعزم ہیں، مستقبل کے افغانستان میں اسلامی نظام ہونا چاہیے، مذاکرات میں مشکلات آسکتی ہیں تاہم اسے جاری رہنا چاہیے۔

افغان امن کمیٹی کےسربراہ عبداللہ عبداللہ نےملک کےتمام حصوں میں انسانی بنیادوں پر سیز فائر کامطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ امن معاہدےکےبعد بھی بین الاقوامی معاونت کی ضرورت ہوگی۔

News ID 1902881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha