9 ستمبر، 2020، 10:41 AM

اسرائیل کے ساتھ امارات کا معاہدہ ناکام ہوجائےگا

اسرائیل کے ساتھ امارات کا معاہدہ ناکام ہوجائےگا

انجمن اسلامی کے مدرسین کی مرکزی کونسل کے رکن نے امارات اور اسرائیل کے درمیان شرمناک معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ناکام ہوجائےگا اور استبدادی عرب ممالک کا زوال قریب پہنچ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں انجمن اسلامی کے مدرسین کی مرکزی کونسل کے رکن  غلام رضا ظریفیان نے امارات اور اسرائیل کے درمیان شرمناک معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ناکام ہوجائےگا اور استبدادی عرب ممالک کا زوال قریب پہنچ گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کے بعض اسلامی ممالک سیاسی پالیسیوں ميں غفلت کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل اور مغربی ممالک میں اسرائیل کے حامی  حکام کی خطے میں سرگرمیاں بڑھ گئي ہیں۔ ظریفیان نے کہا کہ خطے میں توسیع کی پالیسی اسرائیل کی پرانی پالیسی ہے اور اسرائیل اپنے ایجنڈے کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل کو بعض علاقائي  استبدادی عرب ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ظریفیان نے کہا کہ علاقائی عرب ممالک کی غفلت کی وجہ سے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظالم میں اضافہ ہوگيا ہے اور اسرائیل کے حامی عرب ممالک دوسرے علاقائي ممالک کے لئے بھی خطرہ کا باعث بن رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خطے کے عوام کی آگاہی اور ہوشیاری کے بعد اسرائیل اور اس کے حامی عرب ممالک کے منصوبے ناکام ہوجائیں گے اور اسرائیل کے زوال کے ساتھ ساتھ  اس کے حامی استبدادی عرب ممالک کا بھی خاتمہ ہوجائےگا۔

News Code 1902811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha