22 اگست، 2020، 4:35 PM

جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ/ طیارے میں 8 افراد سوار تھے

جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ/ طیارے میں 8 افراد سوار تھے

جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے مال بردار طیارے میں 8 افراد سوار تھے طیارے میں خوفناک آگ لگ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے مال بردار طیارے میں  8 افراد سوار تھے طیارے میں خوفناک آگ لگ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحرالغزل کی جانب اُڑان بھرنے والے مال بردار قومی طیارے کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارہ ایئر پورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں سے ایک زخمی شخص کو نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ طیارے کے ملبے کے اطراف 6 لاشیں پڑی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال حادثے میں جانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

News ID 1902452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha