4 اگست، 2020، 1:14 PM

شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر جدید جوہری ہتھیار تیار کرلئے ہیں

شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر جدید جوہری ہتھیار تیار کرلئے ہیں

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل میں فٹ ہونے والے جدید جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جن کی مدد سے ہدف کو بآسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل میں فٹ ہونے والے جدید جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جن کی مدد سے ہدف کو بآسانی تباہ کیا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے ایک آزاد پینل کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا پچھلے 6 ایٹمی تجربوں کی مدد سے چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جسے وہ بیلسٹک میزائل کے وار ہیڈز میں فٹ کریں گے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ستمبر 2017 کے بعد سے ایٹمی تجربہ نہیں کیا لیکن جوہری تجربات پر عائد پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر جوہری میزائل و آلات کی تیاری جاری رکھی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کی یہ عبوری رپورٹ سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کی پابندیوں سے متعلق 15 رکنی کمیٹی کے پاس جمع کرادی گئی ہے۔

News Code 1902052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha