4 اگست، 2020، 11:25 AM

افغان صدر اور پاکستانی وزير اعظم کی امریکہ اور طالبان معاہدے پر تبادلہ خیال

 افغان صدر اور پاکستانی وزير اعظم کی امریکہ اور طالبان معاہدے پر تبادلہ خیال

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے درمیان معاہدے کے بارے میں بات چيت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے  ٹیلی فون پر گفتگو میں  امریکہ اور طالبان دہشت گرد تنظیم کے درمیان معاہدے کے بارے میں بات چيت کی ہے۔ پاکستانی جکومت کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل، پاک افغان تعاون میں اضافے، کورونا وائرس کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام و معیشت کے درمیان توازن سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر جلد عمل در آمد کی توقع کا اظءار کیا۔

News Code 1902040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha