28 جولائی، 2020، 6:52 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بند کرادیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بند کرادیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا اور پولیس نے دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا اور پولیس نے دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحی کے موقع پر کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے 10 روز کے لیے مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ دکانیں بند کرانے پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔

صوبے کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں تاہم بعض مارکیٹیں کھلی رہیں۔ لاہور میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس نے مارکیٹیں بند کرادیں تاہم پولیس کے جانے کے بعد دکانیں پھر کھل جاتیں۔ دکان داروں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

لاہور سمیت صوبے بھر میں تاجر برادری نے اس فیصلے کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کرتے ہوئے عید پر کاروبار بند کرنے کو معاشی قتل قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

News Code 1901904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha