27 جولائی، 2020، 12:49 PM

پاکستانی حکومت کا سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت کا سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی آسامیوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ختم کرنا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے، اور ایک برس سے زائد عرصہ سے خالی آسامیوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

کابینہ ڈویژن اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ بورڈ کمیٹی ملازمین کو نکالنے اور آسامیاں ختم کرنے کا فیصلے کرے گی۔

News Code 1901870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha