کویت کے بادشاہ کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے بادشاہ صباح الاحمد الصباح کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے۔ کویت کے عدالتی امور کے وزیر نے اس خـر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کویت کو طبی معآئنہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ کویت کے بادشاہ کی عمر 91 سال ہے اور وہ امریکہ میں کئی بیماریوں کا علاج بھی کرواچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ