10 جولائی، 2020، 2:40 PM

بولیویا کی عبوری خاتون صدر کورونا وائرس کا شکار

بولیویا کی عبوری خاتون صدر کورونا وائرس کا شکار

بولیویا کی عبوری خاتون صدر جینائین اینیز شاویز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، جبکہ بولیویا کی کابینہ کے دیگر 7 وزراء میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بولیویا کی عبوری خاتون صدر جینائین اینیز شاویز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، جبکہ بولیویا کی کابینہ کے دیگر 7 وزراء میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بولیوین عبوری صدر جینائین اینیز شاویز نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ جینائین اینیز شاویز دوسری سربراہ ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں، ان سے قبل برازیل کے صدر جیئر بولسونیرو بھی کورونا کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں۔

بولیویا میں اب تک 1 ہزار 638 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی گنوا چکے ہیں جبکہ 44 ہزار 113 کورونا مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha