8 جولائی، 2020، 6:00 AM

برازیل کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

برازیل کے صدر بھی  کورونا وائرس کا شکارہوگئے

کورونا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے۔ صدر جیئر بولسونیرو نے انٹرویو کے دوران اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا۔ برازیلین صدر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس مریضوں کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں 65 ہزار سے زائد ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 55 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1901437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha