ایران کی اقتصادی اور معاشی پوزیشن مضبوط ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کرنسی اور سونے کے بازار میں جاری نشیب و فراز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی اور معاشی پوزیشن مضبوط ہے اور کرنسی اور سونے کے بازار میں جاری

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں  کرنسی اور سونے کے بازار میں جاری نشیب و فراز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی اور معاشی پوزیشن مضبوط ہے اور کرنسی اور سونے کے بازار میں جاری دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری اقتصادی جنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے بھی اقتصادی شعبہ میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں لیکن ان تمام مشکلات پر قابو پالیا جائےگا کیونکہ ایران کی اقتصادی اور معاشی پوزیشن مضبوط ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم سب وطن، نظام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ محبت اور عشق رکھتے ہیں اور ہم انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت گامزن ہیں ۔ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اقتصادی میدان میں بھی دشمن کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ  ہمیں گذشتہ 40 برس سے امریکی پابندیوں کا سامنا ہے لیکن گذشتہ تین سال سے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں میں مزید شدت آگئی ہے لیکن ہماری استقامت  بھی بڑھ گئی ہے ہم نے امریکی پابندیوں کے باوجود کئي شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت اور ترقی حاصل ہے ۔

News Code 1901386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =