2 جولائی، 2020، 6:57 PM

امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کو ہتھیار نہیں دیئے

امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کو ہتھیار نہیں دیئے

عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی داعش دہشت گرد تنظیم پر فتح میں امریکہ کوئی کردار نہیں ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی  داعش دہشت گرد تنظیم پر فتح میں امریکہ کوئی کردار نہیں ہے ۔ عراق کے سابق وزير اعظم نے کہا کہ امریکہ نے حتی عراقی فورسز کو ہتھیار نہیں دیئے۔ عراق کے سابق وزير اعظم نے کہا کہ موصل پر داعش کے قبضہ میں عراقی فوج کے بعض عناصر ملوث تھے جنھیں امریکہ کی پشتپناہی بھی حاصل تھی۔ نوری مالکی نے کہا کہ عراقی وفد سے امریکیوں نے واضح کہا کہ جب تک نوری مالکی عراق کے وزير اعظم ہیں تب تک عراق کو ہتھیارفراہم نہیں کئے جائیں گے۔ المالکی نے کہا کہ حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں ایران کا بھی بنیادی کرداررہا ہے۔

News ID 1901322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha