2 جولائی، 2020، 12:17 PM

برازيل میں کوروناو ائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار 713 تک پہنچ گئی

برازيل میں کوروناو ائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار 713 تک پہنچ گئی

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار 71

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 53 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے  سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار 713 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 9 ہزار 536 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 405 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 906 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 483 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 739 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 363 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 88 ہزار 477 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 43 ہو گئے۔

News ID 1901309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha