ایرانی اسپیکر کی یوم دختر کی مناسبت سے تہنیت اور مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا اور یوم دختر کی مناسبت سے ایرانی سرزمین کی تمام بیٹیوں اور خاص طور پر شہداء کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انسٹاگرام میں اپنے ایک پیغام میں کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا اور  یوم دختر کی مناسبت سے ایرانی سرزمین کی تمام بیٹیوں اور خاص طور پر شہداء کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یوم دختر بہت ہی مبارک دن ہے یہ دن حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی پیدائش کا دن ہے اور اس دن کو یوم دختر کے نام سے موسوم کیا گيا ہے۔ہم مدافع حرم شہداء اور تمام شہداء کی بیٹیوں کے صبر و استقامت کے قدرداں ہیں اگران کے باپ اس دورہ کے بہادر اور شجاع انسان تھے جنھوں نے اپنی جان کا سودا اور معاملہ اللہ تعالی سے کیا تو ان کی بیٹیاں بھی صبر و استقامت کے میدان  شہسوار ہیں۔ ہمارے شہیدوں نے دین اور وطن کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا معاملہ  اللہ تعالی سے کیا ہم انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی بیٹیوں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

News Code 1901117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =