پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایکسائیز پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان کے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے اسمگلنگ کی ایک کارروائی ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے اسمگلنگ کی ایک کارروائی ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر جیکب آبادضیاء اسلام آفریدی کے مطابق ٹرک سے 660 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ضیاء اسلام آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ منشیات بلوچستان سے اندرونِ سندھ اسمگل کی جا رہی تھی کہ کارروائی کر کے اسمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جیکب آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

News Code 1901114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =