امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 610 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 610 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 610 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 62 ہزار 614 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 510 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 929 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =