بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 450 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 15  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 450 ہو گئی ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پرآ گیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 742 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 7 ہزار 525 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 974 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 897 ہو گئے۔

News Code 1901096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =