18 جون، 2020، 1:10 PM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 941 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 471 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 941 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 471 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 95 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 644 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 18 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha