مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے 10جون سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترک وزیر برائے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر کا کہناہے کہ 40 ممالک کیلئے 10جون سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
ترکی سے ابتدائی بین الاقوامی پروازیں قبرص، بحرین، بلغاریہ، قطر اور یونان کے لئے روانہ ہوں گی۔ واضح رہے کہ ترکی نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 28 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔
آپ کا تبصرہ