4 جون، 2020، 1:05 PM

امریکہ میں پر تشدد مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری

امریکہ میں پر تشدد مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کےہاتھوں ہلاکت پر امریکہ بھر میں پر تشدد مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کےہاتھوں ہلاکت پر امریکہ بھر میں پر تشدد مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔

امریکہ کے کئی درجن  شہروں میں کرفیو کے باوجود مظاہرین نے کئی مقامات پر پابندیاں نظر انداز کردیں۔

پورٹ لینڈ، اٹلانٹا، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کی مدد کے ایک ہزار چھ سو فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے علاوہ کئی شہروں میں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا ہے۔ امریکہ میں ہونے والے پر تشدد ہنگاموں کے دوران پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کم سے کم 16 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

News ID 1900678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha