1 جون، 2020، 8:13 PM

امریکی حکومت کا مظاہروں کے بارے میں دوہرا معیار بےنقاب ہوگیا

امریکی حکومت کا مظاہروں کے بارے میں دوہرا معیار بےنقاب ہوگیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےامریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد احتجاج کے معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت کرنے والی امریکی حکومت کا دوہرا معیار بےنقاب ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ  کے ترجمان نےامریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد احتجاج کے معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت کرنے والی امریکی حکومت کا دوہرا معیار بےنقاب ہوگیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ سیاہ فام افراد کی زندگیاں اہم ہیں، ان کےانسانی حقوق کی بھی ضمانت ہونی چاہئے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق نسلی اقلیتوں کے خلاف نسل پرستی امریکی معاشرے کی ایک دائمی بیماری ہے۔ امریکہ کی موجودہ صورتحال امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے مسائل کی شدت کی عکاسی کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ہانگ کانگ میں تشدد، نام نہاد آزادی کے عناصر کو ہیرو، نسل پرستی کیخلاف مظاہرین کوفسادی کیوں کہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کا دائرہ ریاست مینی سوٹا سے نکل کر دوسری ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

News ID 1900619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha