31 مئی، 2020، 6:59 PM

صدر ٹرمپ کا جی سیون اجلاس مؤخر کرنے کا عندیہ

صدر ٹرمپ کا جی سیون اجلاس مؤخر کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون اجلاس مؤخر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون اجلاس مؤخر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون اجلاس میں تاخیر کرکے دیگر ممالک کو مدعو کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جی سیون دنیا بھر کےحالات کی مکمل نمائندگی کر رہا ہے، جی سیون ممالک کا گروپ پُرانا ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جی سیون میں روس، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور بھارت کو بھی مدعو کرنا چاہوں گا، جی سیون اجلاس یو این جنرل اسمبلی سے پہلے یا بعد میں ستمبر میں ہوسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ جی سیون اجلاس انتخابات کے بعد مدعو کروں۔

News Code 1900596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha