30 مئی، 2020، 6:56 PM

امریکہ نے ایٹمی تعاون پر پابندی عائد کرکے قرارداد 2231 کو نقض کیا ہے

امریکہ نے ایٹمی تعاون پر پابندی عائد کرکے قرارداد 2231 کو نقض کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی تعاون پر پابندی عائد کرکے قرارداد 2231 اور اقوام متحدہ کے منشور کو نقض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی تعاون پر پابندی عائد کرکے قرارداد 2231  اور اقوام متحدہ کے منشور کو نقض کیا ہے۔

سید عباس موسوی نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک طرف ایران کے ذاتی حقوق کو نظر انداز کررہا ہے اور دوسری طرف بین الاقوامی نظم میں خلل پیدا کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اس اقدام کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے اگر اس کے اثرات منفی ہوئے تو ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے ایٹمی حقوق کا بھر پور دفاع کرےگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایرانی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1900572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha