دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد  3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =